• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور، سکھ بیساکھی میلہ شروع، امریکی ارکان کانگریس کا دورہ کرتارپور

لاہور ،شکرگڑھ(نیوزرپورٹر،نامہ نگار) سکھ بیساکھی میلہ شروع ہوگیا۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی امریکی کانگریس مینز کے وفد کے ہمراہ بیساکھی کے موقع پر سکھ برادری کی خوشیوں میں شرکت کیلئے کرتار پور راہداری پہنچ گئے۔ وفد میں امریکی کانگریس مین تھامس رچرڈ سوازی، امریکی کانگریس مین جوناتھن جیکسن، قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر اور امریکی قونصل جنرل کرسٹن کے ہاکنز شامل تھیں۔ محسن نقوی اور امریکی وفد کا درشنی ڈیوڑی کے باہر سکھ برادری کی سرکردہ شخصیات نے پرتپاک استقبال کیا اور پھول پیش کئے۔ محسن نقوی، امریکی کانگریس مینز تھامس رچرڈ سوازی، جوناتھن جیکسن نے بیساکھی میلے کی سکھ برادری کو مبارکباد دی۔ محسن نقوی اور امریکی کانگریس مینز کے وفد نے گوردوارہ صاحب کا دورہ کیا، بابا گرونانک دیو جی سے وابستہ مختلف اشیاء دیکھیں۔ محسن نقوی اور امریکی کانگریس مینز کے وفد کو گوردوارہ صاحب کرتا رپور کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ محسن نقوی اور امریکی کانگریس مین تھامس رچرڈ سوازی۔
اہم خبریں سے مزید