• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توشہ خانہ، کم قیمت پر تحائف حاصل کرنا قانون کی آڑ میں چوری، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے سوال توشہ خانہ کی تفصیلات سامنے آنے سے کس کا فائدہ اور کس کا نقصان ہوا؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نےکہا کہ توشہ خانہ سے کم قیمت پر تحائف حاصل کرنا قانون کی آڑ میں چوری ہے،ججوں اور یونیفارم افسران کے فوائد دیکھیں گے تو توشہ خانہ کی فہرست تو مضحکہ خیز لگے گی، ریما عمر نے کہا کہ حکومت کو توشہ خانہ کی تفصیلات بہت پہلے پبلک کردینی چاہئے تھیں، توشہ خانہ سے جن لوگوں نے بھی قیمتی تحائف انتہائی کم قیمت پر حاصل کیے انہیں زیادہ نقصان ہوا۔
اہم خبریں سے مزید