کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عمران خان چاہے کتنے حربے استعمال کرلے ، نااہلی اور جیل ان کا مقدر بن چکا ہے ،ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ عمران نیازی کے پاس ریلیاں نکالنے کا وقت ہے ، لیکن عدالت میں پیش ہونے کے لئے وقت نہیں ، صوبائی وزیر نے کہا کہ عمران خان نااہلی سے بچنے کے لیے تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں ، عمران خان چاہتے ہیں کہ ان کی گرفتاری کا تماشہ ہو، خون خرابہ ہو۔