• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران نیازی کے فسادی سیاست کے غبارے سے ہوا نکل گئی ہے، راشد بابوزئی

پشاور(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ضلع پشاور کے صدر اور پراونشل و سنٹرل کمیٹی کے ممبر راشد محمودخان بابوزئی نے کہا ہے کہ لانگ مارچ اور جیل بھرو تحریک کی ناکامی پر وہ مایوس ہوگئے ہیں اور سیاسی طور پر زندہ رہنے کے لئے وہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کی لاشیں گراناچاہتے ہیں ۔ راشد محمود خان بابوزئی نے گڑھی محمد بہرام خان شاہ عالم بابوزئی میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پے درپے ناکامیوں پر عمران نیازی کی مصنوعی مقبولیت کاڈھونگ بے نقاب ہوگیا ہے مسلم لیگ کے قائد میاں محمد نواز شریف کا ایجنڈا ملک کو سنوارنا حکومت کو شرافت کی سیاست کا بول بالا کرنا اور آئین و قانون کی حکمرانی ہے جبکہ عمران نیازی کا ایجنڈا ملک میں انتشار اور سیاست میں گند پھیلانا ہے عمران نیازی اپنی چوری چھپانے کے لئے چور چور کا شور مچا کر دوسروں پر چوری کے الزامات لگا رہے تھے لیکن اربوں روپے کی کرپشن لوٹ مار اور توشہ خانہ کے قیمتی تحائف بیچنے کے سیکنڈلز بے نقاب ہونے سے عمران نیازی پر چوری و کرپشن اور بددیانتی کا دھبہ لگ چکاہے اورعمران نیازی کے خلاف چور ہے چور ہے عمران نیازی گھڑی چور کے نعرے گونج رہے ہیں۔
پشاور سے مزید