پشاور(جنگ نیوز) نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ پشاور کے 37 ویں سینئر مینجمنٹ کورس کے شرکاء نے سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔ دورے کے موقع پر کورس کے شرکاء نے رب نواز خان کی سربراہی میں چیف ٹریفک آفیسر ہارون رشید خان سے ملاقات کی۔ وفد میں ڈاکٹر واجد علی‘ عصرہ تسنیم، محمد طیب‘ شاہ سعود‘ فہد وزیر‘ سیراج منیر‘ شاکر محمد‘ خالد محمود اور محمد نیاز شامل تھے۔ چیف ٹریفک آفیسر ہارون رشید خان نے کورس کے شرکاء کو سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم‘ ایف ایم ریڈیو 88.6 اور لائسنس برانچ کا دورہ کرایا اور تفصیلی بریفنگ دی۔ اسی طرح سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی جانب سے چالان‘ ٹریکر اور دیگر نظام بارے آگاہ کیا۔ چیف ٹریفک آفیسر ہارون رشید خان نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی جانب سے شہریوں کو ٹریفک نظام سے متعلق یوٹیوب‘ فیس بک اور ٹوئٹر پر بھی آگاہی دی جاتی ہے تاکہ انہیں کسی قسم کے مشکلات درپیش نہ ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے گاڑیوں میں ٹریکر لگادیئے ہیں اسی طرح کمپیوٹرائزڈ ڈیوٹی روسٹر بھی فعال کردیا گیا ہے