پشاور(جنگ نیوز)لکی سیمنٹ اپنے پیز و پلانٹ کے گردو نواح کے رہائشیوں کیلئے 3روزہ اسکریننگ کیمپ کا انعقاد کررہا ہے۔ اس کیمپ میں پاکستان کا معروف ادارہ ٹبہ ہارٹ انسٹیٹیوٹ(THI) طبّی معاونت فراہم کرے گا۔یہ کیمپ 15سے 17اپریل 2025تک جاری رہے گا، جس میں دل کی صحت سے متعلق اہم سہولیات جیسے ای سی جی، کولیسٹرول ٹیسٹ، بلڈ پریشر چک اپ اور ماہرِ مراضِ قلب سے متعلق مشاورت مفت فراہم کی جائے گی۔یہ اقدام لکی سیمنٹ کی صحت سے متعلق آگاہی اور دور دراز علاقوں میں طبی سہولیات کی فراہمی کے عزم کی عکاسی ہے۔