• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سبزی منڈی اور جناح پارک روڈ پر تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن ٗتاجروں کا احتجاج

پشاور ( وقائع نگار) کیپٹل میٹروپولیٹن نے فردوس سبزی منڈی میں تجاوزات کے خلاف بھاری مشینر ی کے ذریعے گرینڈ آپریشن کیا اورغیرقانونی تعمیرات مسمار کردیاگیا تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران تاجروں نے احتجاج بھی کیا اور کیپٹل میٹروپولیٹن انتظامیہ کیخلاف نعرہ بازی کی کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ پشاور نے فرودس سبزی منڈی اور جناح پارک روڈ پر تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا اس دوران پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھیں جبکہ فرودس سبزی منڈی کے پھاٹک کو دونوں طرف سے ٹریفک کیلئے بند کردیاگیا تھا اس دوران فروس سبزی منڈی اور جناح پارک روڈ پر غیر قانونی تعمیرات کو مسمارکردیاگیا۔
پشاور سے مزید