• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکرٹریٹ ملازمین کیلئے پی ایم ایس کوٹہ کیخلاف رٹ خارج

پشاور(نیوز رپورٹر )پشاورہائی کورٹ نے سیکریٹریٹ ملازمین کے لئے پی ایم ایس ان سروس 10فیصد کوٹے کے خلاف دائررٹ پٹیشن خارج کردی کیس کی سماعت پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس نعیم انور اور جسٹس فضل سبحان پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی۔ عدالت میں درخواست گزار کے وکیل جبکہ صوبائی حکومت کی نمائندگی ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل اسد جان درانی عدالت مین پیش ہوئے ۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کوبتایا کہ اس کے موکل جوڈیشری کے کمپیوٹر آپریٹر ہے۔انہوں نے عدالت کو بتایا کہ صوباٸی نے سیکرٹریٹ ملازمین کو پی ایم ایس میں فاسٹ ٹریک پروموشن کے 10 فیصد کوٹہ مختص کیا ہے اور اس کوٹہ میں صرف سیکرٹریٹ کے ملازمین ایپلائی کر سکتے ہیں اور یہ ترامیم 2010 میں ہوئی ہیں جس کے بعد صرف سیکرٹریٹ کے ملازمین ہی اس میں ایپلائی کر سکتے ہیں انہوں نے عدالت کوبتایا کہ فاسٹ ٹریک پروموشن کے 10 فیصد کوٹے میں عدلیہ اور دیگر اداروں کے ملازمین کو بھی شامل کیا جائے یہ پی ایم ایس رولز 2007 کے خلاف ہے اور امتیازی اور آئین پاکستان کے بھی خلاف ہے لہذا یہ کوٹہ ختم کرکے خیبرپختونخوا کے تمام سرکاری ملازمین کو جن کی پانچ سال کی سروس ہے انہیں پی ایم ایس سروس میں شامل کیا جائے اس پوسٹ کے لئے امتحانات 9 اپریل سے شروع ہورہے ہیں اس لئے انہیں بھی امتحان میں شامل کرنے کی اجازت دی جائے دوسری جانب ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے بتایا کہ درخواست گزار نے صرف اشتہار چیلنج کیا ہے اور رولز چیلنج نہیں کئے اس لئے رٹ خارج کیا جاۓ عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر رٹ خارج کردی۔
پشاور سے مزید