پشاور(وقائع نگار) قائمقام میئر پشاور آفریدی خان کی زیر صدارت منصوبہ عمل موبائل ایپلیکشنز کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں عوام گھروں میں بیٹھ کر ہیلتھʼ لوکل گورنمنٹ اور ایجوکیشن سے متعلق مسائل حکومت کو نشاند ہی کرینگے جس کو جلد از جلد حل کرنے کی پوری کوشش کی جائیگی ʼ موبائل ایپیکیشنز منصوبہ عمل کے حوالے سے افسران اپنے اپنے محکموں تک عوام کی آواز پہنچائے گی ʼʼمنصوبہ عمل موبائل ایپلیکشن جو کہ لوکل گورنمٹ ہیلتھ اور ایجوکیشن سے منسلک ہی جس میں این سی و ی سیز کے عوام کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی گئی ہے ʼ اور اسکے علاوہ عوام کی رائے اور انکی اپنے علاقوں میں نئی سکیمز اور ترقیاتی کاموں کی خواہش کو سناجائیگا اورمحکموں کی جانب سے اس پر عمل درآمد کیاجائیگا ʼ اس حوالے سے آج بروز جمعۃ المبارک میئر آفس میں ایک اجلاس کا انعقادکیاگیاتھاجس میں قائمقام میئرآفرید ی خان نے اجلاس کی صدارت کیں جس میں لوکل گورنمنٹ کے ا فسرانʼ این سی وی سیز کے سیکرٹریز ہیلتھ اور ایجوکیشن کے ا فسران شامل تھے اجلاس میں عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل کرنے کیلئے لوکل گورنمنٹ ʼہیلتھ اور ایجوکیشن عوامی مسائل حل کئے جائینگے