• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، اسرائیل کی ظلم بربریت اورسفاکیت کے خلاف بھرپور احتجاجی مظاہرہ

پشاور ( لیڈی رپورٹر )جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمن کی کال پر ملک بھر کی طرح صوبائی دارلخلافہ پشاور میں بھی غزہ کے مظلومین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے بھرپور احتجاجی مظاہرے کئے گئےاور اسرائیل کی انسانیت سوز مظالم پر شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا ۔پشاور کے معروف تجارتی مرکز خیبربازار میں پاکستان بزنس فورم کے تحت غزہ کے مظلومین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ریلی نکالی گئی اور کابلی چوک میں احتجاجی جلسہ منعقد کیا گیاجس سے جماعت اسلامی کے ضلعی امیر بحراللہ خان ایڈوکیٹ بزنس فورم کے صدر خالد گل مہمند انجمن تاجران خیبربازار کے صدر خالد محمود اور پریس مارکیٹ کے مشتاق خلیل سمیت دیگر تاجروں نے خطاب کیا۔اسی طرح حیات آباد میں نماز جمعہ کے بعد مختلف مساجد سے مقامی علماء کی قیادت میں مظاہرین نے گول چوک حیات آباد میں بڑے احتجاجی جلسے کی صورت اختیار کی جس سے جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیر مولانا ڈاکٹر محمد اسماعیل،شیخ القرآن مولانا حسن جان اور دیگر مقررین نے غزہ میں اسرائیل کی انسانیت سوزمظالم کے خلاف اقوام عالم کی خاموشی پر شدید ردعمل کا اظہار کیا.
پشاور سے مزید