پشاور(جنگ نیوز) آر ایچ سی میرہ سوڑیزئی پایان سیاسی انتقام کا شکاربن گیا۔اس حوالے سے سابق ناظم محمد فیاض نے الزام عائد کیا کہ سال 2016-17ء میں سابق ایم پی اے اور وزیرشاہ فرمان نے میرہ سوڑیزئی پایان کے بی ایچ یو کو اپ گریڈ کرکے آر ایچ سے کا درجہ دیا جس کے بعد اس کی عمارت کو مسمار کردیا گیا لیکن جونہی شاہ فرمان کو 2018ء کے الیکشن میں شکست ہوئی تو گورنر بننے کے بعدانہوں نے علاقے سے انتقام لینا شروع کردیا جس سے مرد و خواتین شدید مشکلات سے دوچار ہوئیں کیونکہ 2024ء تک اس سنٹر میں دو کروڑ روپے کا کام بھی نہ ہو سکا جبکہ یہ 18کروڑ روپے کا پروجیکٹ تھا ۔بظاہر تو لگتا ہے کہ 2050ء تک بھی پروجیکٹ کی تکمیل ناممکن نظرآرہی ہے ۔انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت سے اپیل ہے کہ وہ اس ہسپتال کی تعمیر جلد مکمل کرکے فعال کرے تاکہ غریب عروام کو سہولت میسر ہوسکے۔