پشاور ( جنگ نیوز )محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا میٹرک امتحانات کے دوران افسران کے چھاپے میں اسلحہ بردار گارڈز کے ساتھ سکول اور امتحانی ہال آنے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اس سلسلے میں پابندی عائد کردی جاری اعلامیہ کے مطابق موجودہ حالات اور امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر امتحانی ہال اور سکولوں میں ہر قسم اسلحہ اور ذاتی گارڈز لے جانے پر مکمل پابندی عائد ہے اعلامیہ میں واضح کیا گیا کہ امتحانی ہال کا دورہ کرنے والے افسران اور ذمہ داران گارڈز اور اسلحہ ساتھ اندر نہ لے جائیں محکمہ تعلیم کی جانب سے تمام کمشنرز اور بورڈ چیئرمین کو اس سلسلے میں احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایات کردی گئیں