اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے زمان پارک کے باہر پی ٹی آئی کارکنان اور پولیس کے د رمیان ہونیوالے تصادم پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے عمران خان کی گرفتاری کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات کی مذمت کی ہے۔ایک بیان میں ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ گزشتہ کے واقعات پر مجھے دکھ ہوا، یہ معاملات اوچھے اور انتقامی سیاست کی غمازی کرتے ہیں۔