• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ترقی نہیں کر رہا، بھارت سے بہت پیچھے، جون میں قومی انتخابات کا اعلان کیا جائے عمران کی گرفتاری سے بحران شدید ہوگا، زلمے خلیل زاد

کراچی (نیوز ڈیسک) افغانستان، عراق اور اقوام متحدہ میں امریکا کے سابق سفیر زلمے خلیل زاد نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کو اس وقت سیاسی، معاشی اور سلامتی سمیت تین طرح کے بحرانوں کا سامنا ہے۔

 بے پناہ صلاحیت کے باوجود پاکستان اس طرح سے ترقی نہیں کررہا جس طرح اسے کرنی چاہئے اور اپنے دیرینہ حریف بھارت سے بہت پیچھے ہے۔

 اب غور وفکر، وسیع پیمانے پر دلیرانہ سوچ اور حکمت عملی مرتب کرنے کا وقت آگیا ہے۔

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ ملکی رہنماؤں کو مسلسل جیلوں میں ڈالا جانا، سزاوں اور قاتلانہ حملوں کا نشانہ بنایا جانا ایک غلط روایت ہے۔ عمران خان کی گرفتاری بحران کو مزید شدید کردے گی۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں سنگین صورتحال سے بچنے کیلئے جون کے آغاز میں قومی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا جائے۔

اہم خبریں سے مزید