• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران نے ایک ملاقات میں نیب کیسز پر گائیڈ لائن مانگی، انکار کردیا تھا، ثاقب نثار

لاہور(پی پی آئی)سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ مریم نواز مجھے بابا ڈیم پکار کر تضحیک کررہی ہیں، میں نے انصاف کی بات کی اس لئے میرے پیچھے پڑگئے ہیں، عمران خان نے ان سے ملاقات میں نیب کیسز سے متعلق گائیڈ لائن مانگی تھی جس پر انہیں انکار کردیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے مریم نواز کے عدلیہ مخالف بیان پر کہا کہ مریم نوازسیاسی فساداورمخصوص مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہے، ن لیگ کے پاس سیاست چمکانے کے لیے کچھ اورنہیں اس لئےعدلیہ کوہدف بنایا۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کو امید تھی میں بطورچیف جسٹس ان سےپرانےتعلقات کا خیال رکھوں گا لیکن میں نے انصاف کی بات کی اس لئے جب ریٹائرہوا تو میرے پیچھے پڑگئے۔

مریم نواز کی جانب سے ڈیم والے بابا پکارنے پر سابق چیف جسٹس نے کہا مریم نواز اب مجھے باباڈیم پکارکرتضحیک کررہی ہیں، کسی کی اولاد جب بدتمیز ہوجائے تویہ اس کے لیے سانحہ ہے،بے ادب، بدتمیز اولاد جس کو کسی بڑے سے متعلق بات کرنے کی تمیز ہی نہیں۔

انھوں نے بتایا کہ میرے بچے ہنستے ہیں اورکہتے ہیں کہ ن لیگ نے آپ کو پھرزندہ کردیا، مریم نوازاورن لیگ کےسیاسی جھوٹ کا کیا جواب دوں۔انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے ن لیگ کی مجھے بدنام کرنے کی 2 کوششیں ناکام ہوچکی ہیں، پہلی کوشش جعلی آڈیو سے ہوئی اوردوسری جج شمیم کے ذریعے کی گئی۔

انہوں نے کہا ہےکہ عمران خان نے ان سے ملاقات میں نیب کیسز سے متعلق گائیڈ لائن مانگی تھی جس پر انہیں انکار کردیا تھا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرا موجودہ ججزسے کسی قسم کا کوئی رابطہ نہیں

 عمران خان سے دوملاقاتیں ہوئیں پہلی ان کی وزارت عظمیٰ کے دور میں اور دوسری بعد میں ہوئی، پہلی ملاقات میں عمران خان نے کہا کہ نیب کیسز خراب ہورہے ہیں آپ گائیڈ کریں

عمران خان نے کہا شہزاد اکبرکی جگہ اوربندہ بتائیں جوکیسزکو انجام تک لے جائے، میں نے عمران خان کو انکارکردیا کہ خود فیصلے کریں جب کہ دوسری ملاقات میں عمران خان کوکہا عدلیہ سے متعلق رات 12 بجے والی بات نہ کریں۔

اہم خبریں سے مزید