• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کو گرفتاری دینا، مقدمہ لڑنا اور معصوم ثابت کرنا چاہئے، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو نیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے سوال کہ عمران خان کی گرفتاری کا معاملہ، کس کا موقف درست ہے؟ پولیس یا پی ٹی آئی جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ عمران خان کو گرفتاری دیناچاہئے انہیں عدالت میں مقدمہ لڑنا چاہئے اگر وہ کہتے ہیں کہ وہ معصوم ہیں تو انہیں عدالت میں ثابت کرنا چاہئے

 تجزیہ کارریما عمر نے کہا کہ اکثر ایسی صورتحال میں شک کا فائدہ دیا جاسکتا ہے لیکن آج پی ٹی آئی اور عمران خان نے صورتحال اتنی خراب کردی کہ ان کو شک کے فائدہ کی گنجائش نہیں رہتی۔

توشہ خانہ کیس میں عدالت نے ان کو تین بار طلب کیا8 فروری کو ان پر فرد جرم عائد ہونی تھی تین بار وہ عدالت کے سامنے پیش ہیں ہوئے ۔ان کا ناقابل ضمانت وارنٹ جاری ہوا جس کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے 13 مارچ تک معطل کیا۔

 13 مارچ کو بھی عمران خان عدالت میں پیش نہیں ہوئے ان کا ایک مرتبہ پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوا۔ جس کی بنیاد پر پولیس ان کو گرفتار کرنے کے لئے ا ن کے گھر پہنچی یہ حقائق ہیں اس میں گنجائش نہیں ہے۔ان کے کارکنوں نے پولیس کو روکاان کے سیکڑوں کارکنوں کے پاس ڈنڈے تھے ان کے پاس پتھر تھے انہوں نے پولیس پر تشدد کیا۔

انہوں نے ریاست میں ریاست بنا لی مجھے خطرہ ہے ہم سول وار کی طرف جارہے ہیں ۔

سیاستدانوں پر مقدمات ہوتے ہیں انہیں مقدمات کا سامنا کرنا پڑتا ہے آپ یہ نہیں کہہ سکتے کہ ہم تو مانتے ہی نہیں آپ ہمارے گھر میں عدالت لگائیں یہ نہیں ہوسکتا۔عمران خان کو گرفتاری دیناچاہئے انہیں عدالت میں مقدمہ لڑنا چاہئے اگر وہ کہتے ہیں کہ وہ معصوم ہیں تو انہیں عدالت میں ثابت کرنا چاہئے۔

اہم خبریں سے مزید