• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کی گرفتاری کے بعد پارٹی کون چلائے گا؟ تفصیل ”جیو پاکستان“ میں دیکھیں

کراچی (جنگ نیوز) عمران خان کی گرفتاری کے بعد تحریک انصاف کون چلائے گا؟۔ پارٹی کے سامنے بڑا سوال آگیا ہے۔اس موضوع پر بدھ کو ”جیونیوز“ کے مارننگ شو ”جیو پاکستان“ میں خصوصی گفتگو ہوگی۔ دوسری طرف خیبر پختونخوا الیکشن پنجاب کے ایک ماہ بعد ہوں گے لیکن اس سے مسائل اور بھی بڑھ جائیں گے۔ اور قلندرز کی شاندار باؤلنگ بمقابلہ سلطان کی لاجواب بیٹنگ، فائنل میں پہلے پہنچنے کی ریس ہے۔ اِن تمام موضوعات کو بھی شو کے دوران زیر بحث لایا جائے گا۔ عبداللہ سلطان اور ہما امیر شاہ کی میزبانی میں ”جیو پاکستان“ صبح 9 بجکر5منٹ پر نشر ہوگا۔
اہم خبریں سے مزید