• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آریان خان کی گرفتاری کے دوران شاہ رخ خان کا انداز پر وقار رہا، ویویک واسوانی

ویویک واسوانی شاہ رخ خان کے فلم انڈسٹری میں سب سے پرانے دوست ہیں۔
ویویک واسوانی شاہ رخ خان کے فلم انڈسٹری میں سب سے پرانے دوست ہیں۔

بھارتی اداکار، لکھاری اور پروڈیوسر ویویک واسوانی نے کہا ہے کہ شاہ رخ خان اپنے بیٹے آریان خان کی منشیات کیس میں گرفتاری کے دوران پروقار انداز میں خاموش رہے۔

ویویک واسوانی بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ کے دوست ہیں، انہوں نے یہ بات حال ہی میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ کنگ خان کا معقولیت پسندانہ رویہ تھا جو قابل تعریف ہے۔

یاد رہے کہ آریان خان کو ممبئی میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے اکتوبر 2021 میں ایک کروز شپ پر سے دیگر لوگوں کے ساتھ گرفتار کیا تھا۔

جس کے بعد یہ معاملہ اس سال کا سب بڑا تنازع بنا تھا۔ ویویک واسوانی نے مزید کہا کہ شاہ رخ خان اس معاملے کو بڑھانا نہیں چاہتے تھے، لہٰذا وہ خاموشی سے معاملے کو ہینڈل کرتے رہے۔ 

آریان خان 25 روز جیل میں رہنے کے بعد 30 اکتوبر 2021 کو ضمانت پر رہا ہوئے اور بعدازاں انہیں 2022 میں نارکوٹکس کنٹرول نے اس کیس میں کلین چٹ دی۔ 

واضح رہے کہ ویویک واسوانی شاہ رخ خان کے فلم انڈسٹری میں سب سے پرانے دوست ہیں۔ ویویک کا کہنا تھا کہ اس دوران میڈیا ٹرائلز کے باوجود شاہ رخ نے خاموشی برقرار رکھی، جبکہ آریان، ان کی والدہ گوری خان اور بہن سہانا بھی بالکل خاموش رہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید