• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ سے امید ہے کہ اس تماشے کو ختم کرینگے، عمران خان

لاہور( ایجنسیاں)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ رینجرز معصوم اور نہتے شہریوں پر سیدھی گولیاں برسارہے ہیں جیسے میدان جنگ میں دشمن ان کے نشانےپر ہو‘رینجرز کی تازہ ترین یلغار پی ٹی آئی کو فوج کے مدمقابل کھڑا کررہی ہے ‘مشرقی پاکستان کے المیہ سے کوئی سبق نہیں دیکھا گیا‘باہر موجود کارکنوں پر کوئی کنٹرول نہیں رہا ‘یہ سب کے ہاتھ سے نکل جائے گا‘عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ سے امید ہے کہ وہ اس تماشے کو ختم کریں گے ‘مقتدرہ کے وہ حلقے جن کا دعوی ہے کہ وہ غیرجانبدارہیں ،ان سے میرا سوال ہے کہ آیا آپکا تصور غیرجانبداریت یہ ہے کہ نہتے عوام اور پی ٹی آئی قائدین کے مدمقابل رینجرز آن کھڑے ہوں؟ انتشار نہیں چاہتا تھا ،میرا بیگ پیک تھا لیکن میرے کارکنوں کو ڈر ہے انہوں نے جس طرح اعظم سواتی ، شہباز گل پر تشدد کیا جس طرح ارشد شریف کے ساتھ کیا میرے ساتھ بھی وہی کریں گے۔ اپنے ویڈیو پیغام اوربیان میں میں عمران خان نے کہا کہ جوکارکنان زمان پارک کا دفاع کر رہے ہیں ان کو کئی دفعہ کہا ،میں انتشار نہیں چاہتا، ،میرا بیگ پیک تھا میں چلا جاتا ہوں ،لیکن ان کو پتہ تھا جس طرح پہلے ہمارے لوگوں پر تشدد کیا گیا، سارے فکر کر رہے ہیں ایک دفعہ لے گئے آپ سے بھی یہ ایسا ہی کریں گے ۔

اہم خبریں سے مزید