• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کارکنوں کو قربانی کا بکرہ نہ بنائیں، فخر زمان

پشاور(جنگ نیوز) پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنما فخرزمان خان نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو مشورہ دیاہے کہ وہ اپنے معصوم اور بھولے بھالے کارکنوں کو قربانی کا بکرہ نہ بنائیں اور ڈرائینگ روم کی سیاست ترک کرتے ہوئے پی پی پی کی قیادت کی طرح عدالتوں کاسامنا کریں۔ ایک بیان میں فخرزمان خان نے کہاکہ عمران خان عدالتی احکامات کی پیروی کریں اور گرفتاری سے ڈرنے کی بجائے سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے میدان میں کود پڑیں اور عدالتی کٹہرے میں کھڑے ہوکر اپنی بے گناہی ثابت کریں۔ انھوں نے مزیدکہاکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو سے لے کر، بے نظیر بھٹو شہید، آصف علی زرداری اور فریال تالپور و بلاول بھٹو زرداری تک یہاں تک کہ ہمارے جیالے کارکنوں نے بھی عدالتی احکامات پر لبیک کہا اور قانونی راستہ اختیارکیااس کے مقابلے میں عمران خان اپنے گھر میں چھپ کر کارکنوں کو نہ صرف اپنی حفاظت کے لیے قانون ہاتھ میں لینے، انتشار وافراتفری پھیلانے اور حالات بگاڑنے کی ترغیب کررہاہے بلکہ عالمی سطح پر وطن عزیز کی جگ ہنسائی کا بھی سبب بن رہاہے۔ انھوں نے پی ٹی کارکنوں سے بھی حالات کی نزاکت کو سمجھنے اور محب وطن پاکستانی بننے کا مطالبہ کیا ۔
پشاور سے مزید