پشاور(وقائع نگار)الخدمت فاؤنڈیشن صوبہ خیبرپختونخوا شمالی کے صدر فضل محمود نے بورڈ آف منیجمنٹ سے مشاورت کے بعدالخدمت فاونڈیشن خیبرپختونخواشمالی کی کابینہ کا اعلان کردیا۔الخدمت فاونڈیشن سوات کے سابق صدرڈاکٹر خالدفاروق کو الخدمت فاونڈیشن خیبرپختونخوا شمالی کا جنرل سیکرٹری مقررکردیا ہےجبکہ سابق صوبائی نائب صدراور معروف ماہرامراض قلب پروفیسرڈاکٹر عبدالمالک(بونیر) کو نائب صدر الخدمت فاؤنڈیشن صوبہ خیبرپختونخوا شمالی مقررکردیاگیاہے۔محمد زادہ(سوات)، سہیل احمدخٹک (ملاکنڈ) اور سابق تحصیل ناظم دیربا لا میرمخزن الدین بھی نائب صدور ہونگے۔