پشاور( وقائع نگار ) پشاور میں جانوروں کی منہ کھر کی موذی بیماری کی ویکسینیشن شروع کر دی گئی ہے۔ لائیو سٹاک فارمرز ویلفیئر ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر محمد آصف خان اعوان نے افتتاح کر دیا۔ منہ کھر اور ڈی وارمنگ دونوں کی ویکسینیشن کی جا رہی ہے محمد آصف خان اعوان کے مطابق کہ10کروڑ روپے مالیت کی منہ کھر ویکسی نیشن اعلیٰ کوالٹی کی لگائی جا رہی ہے۔ پشاور کی 92 یونین کونسلز میں ویکسینیشن مکمل کی جائے گی۔ پشاور سمیت تمام صوبے میں ویکسینیشن کا عمل شروع کیا جائے گا۔ محمد آصف خان اعوان نے کہا کہ آئندہ صوبائی بجٹ میں لائیو سٹاک سیکٹر کیلئے خصوصی فنڈز منظور کیے جائیں تاکہ ہمارے صوبے میں دودھ، گوشت، مرغی انڈا اور ڈیری پروڈکٹس کی پیداوار میں اضافہ ہو سکے ہمارا دارومدار پنجاب پر ہے، سیف دی کاف اور گوشت فربہ جانوروں کے لیے بھی فنڈز اور سیکس سیمن فنڈز کو ڈبل کیا جائے۔