پشاور (خصوصی نامہ نگار)ورلڈ سائیکلنگ ڈے کے موقع پر پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام پشاور اسپورٹس کمپلیکس میں تقریب کا انعقاد کیا گیاجس کے مہمانِ خصوصی ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس خیبر پختونخوا تاشفین حیدر تھے، تقریب میں دن کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ، خیبر پختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری محمد علی،چیئر مین نثار احمد،ریجنل سپورٹس آفیسر کاشف فرحان اور ایڈمنسٹریٹر یوسف آفریدی بھی موجود تھے۔تقریب کے بعد ڈی جی اسپورٹس تاشفین حیدر سے سائیکلنگ فیڈریشن کے عہدیداروں نے ملاقات کی جس میں پشاور میں طویل عرصے سے زیر التواء ویلوڈروم منصوبے سمیت کھیلوں کے دیگر اہم امور پر گفتگو کی گئی۔ ڈی جی اسپورٹس نے یقین دہانی کرائی کہ مسائل کے حل کیلئے محکمہ کھیل اقدامات اٹھا رہا ہے اور ویلوڈروم منصوبہ محکمہ کی ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے زور دیا کہ کھیلوں کی تنظیموں کو سیاست سے بالاتر ہو کر خالص کھیلوں کیلئے کام کرنا چاہئے۔