• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PTIپر دباؤکا نتیجہ 8فروری کے الیکشن میں دیکھ لیا‘اسدقیصر

پشاور(ایجنسیاں)تحریک انصاف کے رہنماء اورسابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کاکہنا ہے کہ پی ٹی آئی پر دباؤ بڑھانے کا نتیجہ آٹھ فروری کے الیکشن میں دیکھ لیا ہے‘حالات ان کے ہاتھ سے نکل چکے ‘ ابھی بھی وقت ہے‘ ہوش کے ناخن لیں ‘عید کے بعد محمود اچکزئی سے مل کر احتجاج کی حکمت عملی بنائی جائے گی‘ خیبرپختونخواکیساتھ دشمنی اس حد تک بڑھ گئی ہے کہ فنڈز دیئے جا رہے نہ سینیٹ انتخابات کروا ئے جارہےہیں۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسدقیصرکا کہناتھاکہ یہاںصرف نام کی جمہوریت رہ گئی ہے‘ سینیٹ کے لیے ڈرامہ رچایا جا رہا ہے، چیف الیکشن کمشنر میں اگر کچھ اخلاقیات ہیں تو استعفیٰ دے دیں‘اس نے عوام کے ووٹ چوری کرنے کا سرٹیفکیٹ خود اپنے سر لے لیا۔سابق اسپیکر نے کہا کہ بلوچستان‘ سندھ‘ کشمیر حتیٰ کہ کراچی میں بھی حالات ان کے ہاتھ سے نکل چکے ہیں‘ ملک کو اس وقت "بنانا ریپبلک" بنا دیا گیا ہے۔
پشاور سے مزید