• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
پشاور (نیوز رپورٹر) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور انعام اللہ وزیر نے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کی ہدایت پر سنٹرل جیل پشاور کا خصوصی دورہ کیا۔ اس دورے کے دوران ان کے ہمراہ جوڈیشل مجسٹریٹ محمد وقار اور سپرٹنڈنٹ سنٹرل جیل نجم عباسی بھی موجود تھے۔عید الاضحی کے موقع کی مناسبت سے جیل میں کیمپ کورٹ کا انعقاد کیا گیا ، جس میں جیل میں قید معمولی نوعیت کے قیدیوں کے 80مقدمات جیل میں ہی فوری طور پر نمٹا دیئے ۔ تاکہ وہ عید کی خوشیاں اپنے گھر والوں کے ساتھ منا سکیں۔اس کے علاوہ انہوں نے مختلف بیرکوں کا معائنہ کیا ۔انہوں نے سنٹرل جیل میں قید 14فارن ایکٹ کے تحت سزا کاٹنے والے14 غیر ملکی قیدیوں کے بارے میں جیل حکام کو ہدایت کی کہ محکمہ داخلہ وقبائلی امورخیبر پختونخواہ کے ساتھ رابطہ کر کے مذکورہ قیدیوں کی حسب قانون وطن واپسی بابت فوری اقدامات کیئے جائیں۔
پشاور سے مزید