پشاور (جنگ نیوز) سی ای او زکوڑی گروپ ایوب خان زکوڑی کو اے پی اے سی انسائیڈر اور اے آئی گلوبل میڈیا کی جانب سے ایشیا پیسیفک ریجن کیلئے”ڈائیورسیفائیڈ کنگلومیریٹ‘‘کی کیٹگری میں ”سی ای او آف دی ایئر 2025 “ایوارڈسے نوازا گیا ہے۔زکوڑی گروپ کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اے پی اے سی انسائیڈر ایک سرکردہ اشاعتی ادارہ ہے جو ایشیا پیسیفک کے پورے خطے میں جدت اور ترقی کو آگے بڑھانے اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ایگزیکٹوز اور کاروباری اداروں کو نمایاں کرتا ہے۔