• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فقیر آباد،گودام میں تکرار پر 16سالہ ملازم قتل، ملزم آلہ قتل سمیت گرفتار

پشاور (کرائمرپورٹر )تھانہ فقیرآباد کے علاقے میں گودام میں کام کرنے والے 16سالہ لڑکے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا جبکہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا۔ مقتول بخت محمد اور ملزم ثاقب ایک ہی گودام میں کام کرتے تھے جن کے مابین منہ زبانی تکرار ہوئی ۔مدعی صاحب گل نے تھانہ فقیر آباد پولیس کورپورٹ کی کہ اس کا بیٹا ڈبخت محمدڈی ایس پی کالونی تالابوند میں گودام میں کام کرتا تھا جہاں بخت محمداور دیگر افراد موجود تھے اس دوران بیٹے بخت محمد اور ملزم ثابت کے درمیان کسی بات پر بحث ومباحثہ ہوا جس پر ملزم نے پستول نکال کر فائرنگ کردی جس سے بیٹا جاں بحق ہوگیا۔ ایس ایچ او فقیر آباد عاکف انجم کی قیادت میں پولیس ٹیم نے کاررواءی کرتے ہوئے ملزم کو چند گھنٹوں کے اندرگرفتار کرلیا جو فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا ،ملزم سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیاجس سے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔
پشاور سے مزید