• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبے بھر میں اتا ئیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا دائرہ کار وسیع

پشاور (خصوصی نامہ نگار)خیبرپختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن نے صوبے بھر میں اتائیوں کے خلاف کریک ڈاون کا دائرہ کار وسیع کردیا، پچھلے15دنوں میں صوبے بھر میں751طبی مراکز کا معائنہ کرتے ہوئے 112طبی کو سیل جبکہ92کوشوکاز جاری کر دیئے۔ترجمان خیبرپختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن عزم رحمان کے مطابق 171طبی مراکز کو رجسٹر کیا گیا، اسی طرح چار ہسپتالوں اوردو لیبارٹریوں میں معیار کی یقین دہانی کروانے کے لئے جانچ پڑتال مکمل کی گئی جبکہ50طبی مراکز کو عبوری لائسنز جاری کئے گئے۔سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ اور پشاور کی 22 لیبارٹریوں کے طبی ماہرین کو’’خدمات صحت کے معیار‘‘ بارے تربیت دی گئی۔صوبے بھر میں شہریوں کی جانب سے کمیشن کو31شکایات موصول ہوئیں جن میں19کو کمیشن کے قوانین کی روشنی میں نمٹادیا گیا۔ ڈائریکٹر لیگل افیئرزمحسن علی تُرک کا کہنا تھا کہ شہریوں کی صحت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، اس ضمن میں شہریوں کی جانب سے کسی بھی طبی مرکز کے خلاف شکایت کوفی الفور کمیشن کے قوانین کی روشنی میں نمٹادیا جاتا ہے۔ ادھر خیبرپختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن کے ڈائریکٹوریٹ آف کوالٹی نے دیر پایان، ایبٹ آباد، پشاور، اور سوات کے 12 ہومیوپیتھک طبی مراکز کے لئے’’خدمات صحت کے معیار‘‘ بارے پرایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیاجس میں ٹرینرز نے شرکاء کو طبی مراکز میں مریضوں کو بہترین صحت کی سہولیات فراہم کرنے پرزور دیا اور کمیشن کےضابطوں پر پورا اترنے کے لئے اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ۔
پشاور سے مزید