• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ چارلس اور شہزادہ ولیم کے درمیان تلخ کلامی کیوں ہوئی؟

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

برطانوی خاندان سے علیحدگی اختیار کرنے والے شہزادہ ہیری نے شاہ چارلس اور پرنس آف ویلز کے درمیان تلخ کلامی کا انکشاف کیا ہے۔

شہزادہ ہیری نے اپنی کتاب’اسپیئر‘میں لکھا کہ’کلیرنس ہاؤس میں ولیم نے والد سے کہا کہ آپ اپنے عملے میں موجود اجنبیوں کو کیسے من گھڑت کہانیاں بنا کر میڈیا تک پہنچانے کی اجازت دے سکتے ہیں‘۔

 اُنہوں نے لکھا کہ’پاپا، ولیم کی یہ بات سن کر فوراً پریشان ہو گئے اور چلائے کہ ولیم پاگل ہوگیا ہے‘۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ’پاپا ہم دونوں پر صرف اس لیے چِلّائے کہ اگر پریس میں صرف ہمارے بارے میں بری اور ان کے بارے میں تمام اچھی خبریں سامنے آرہی ہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ ان کا عملہ کوئی سازش کررہا ہے لیکن ہمارے پاس اس بات کے ثبوت تھے‘۔

شہزادہ ہیری نے لکھا کہ’رپورٹرز نیوز رومز کے اندرسے ہمیں معلومات فراہم کررہے ہیں کہ یہ عورت ہمیں بیچ رہی ہے لیکن پاپا نے سننے سے انکار کردیا اور ان کا ہمارے ساتھ رویّہ بہت سخت اور اُکھڑا ہوا تھا‘۔

اُنہوں نے لکھا کہ’پاپا نے ہمیں کہا کہ جب آپ کی دادی کے پاس ان کے لوگ موجود ہوسکتے ہیں میرے پاس میرے کیوں نہیں؟‘

بین الاقوامی خبریں سے مزید