واشنگٹن (نیوزڈیسک )بھارت کیلئے نامزد امریکی سفیر کا نام 2سال کی تاخیر کے بعد منظور کرلیا گیاہے۔ غیرملکی میڈیا کی اطلاعات میں کہاگیاہے کہ امریکی سینیٹ کی طرف سے بھارت میں امریکا کے سفیر کیلئے ایریک گارسیٹی کا نام منظور کرلیا گیا ہے۔امریکی سینیٹ نے 42کے مقابلے میں 52ووٹوں سے ایریک گارسیٹی کا نام منظور کیا۔