• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران نیازی بزدل و ڈرپوک سیاستدان ہیں، احمد زادہ خان

پشاور(نمائندہ خصوصی)جمعیت علمائے اسلام ضلع پشاور کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری و ممبر صوبائی مجلس شوریٰ نعیم قاسمی اور جمعیت علمائے اسلام کے بزرگ رہنما صوبائی مجلس شوریٰ کے ممبر اور قومی اسمبلی کے سابق امیدوار الحاج احمد زادہ خان بٹ خیلہ نے کہا ہے کہ عمران نیازی بزدل و ڈرپوک سیاستدان ہیں گرفتاری اور جیل جانے سے بچنے کیلئے کارکنوں کو قربانی کا بکرا بنا رہے ہیں۔ عمران نیازی جیسا بزدل و ڈرپوک سیاستدان بہادر عام کی قیادت نہیں کر سکتا بلکہ مولانا الرحمن جیسے بہادر دلیر و نڈر سیاستدان ہی بہادر عوام کی قیادت کر سکتا ہے اگرعمران نیازی میں جرات ہے تو وہ چھپنے اور ڈرامے رچانے کی بجائے خود کو گرفتاری کے لئے پیش کر دیں جے یو آئی کے رہنماؤں نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی میں اختلافات بڑھتے جا رہے ہیں اور عمران کے جیل جانے کی صورت میں ابھی سے پی ٹی آئی کے کئی رہنماؤں میں پی ٹی آئی کی قیادت سنبھالنے کے لئے رسہ کشی شروع ہو چکی ہے۔ جے یو آئی کے رہنماؤں نے خیبر پختونخوا کے گورنر حاجی غلام علی کی عوام دوستی کو سراہتے ہوئے کہا کہ حاجی غلام علی کی صوبے بھر میں علمائے کرام، سیاستدانوں، تاجروں علمائے کرام اور طلبا و نوجوان رہنماؤں سے رابطوں کی وجہ سے خیبر پختونخوا میں عمران نیازی کی فسادی سیاست ناکام ہو گئی ہے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کی دلیرانہ سیاست کی وجہ سے خیبر پختونخوا میں جے یو آئی عوام کی امیدوں کا محور بن گئی ہے اور صوبے بھر میں مولانا آ رہا ہے کے زور دار نعرے گونج رہے ہیں۔
پشاور سے مزید