• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز، فضل الرحمٰن ملاقات، عمران خان پر دباؤ جاری رکھنے پر اتفاق

اسلام آباد ( آن لائن ) مسلم لیگ ( ن ) اور جے یو آئی ( ف ) نے خیبر پختونخوا اور پنجاب کے الیکشن میں اپنے اپنے پلیٹ فارم سے حصہ لینے اور عمران خان پر سیاسی دباؤ جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزمولانااسعد الرحمن کی رہائش گاہ پر وزیراعظم شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمٰن کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ملاقات کے دوران نوازشریف سے بھی رابط کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ خیبر پختونخوا اور پنجاب میں انتخابات ہونے کی صورت میں پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں اپنے اپنے پلیٹ فارم سے الیکشن حصہ لیں گی، پی ڈی ایم کو انتخابی اتحاد نہیں بنایا جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید