پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ ریاست بتائے کیوں دہشت گردی کر رہی ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران شیریں مزاری نے کہا کہ ریاست کو بتانا پڑے گا کہ کیوں اپنے لوگوں کے خلاف دہشت گردی کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایک لندن پلان ہے دوسری طرف مریم کو اقتدار میں لانے کی اسکیم ہے۔
شیریں مزاری نے مزید کہا کہ مریم نواز کس حیثیت میں عمران خان کی گرفتاری کی بات کرتی ہیں، پوچھتی ہوں مریم بی بی بتاؤ تم کون ہوتی ہو یہ بات کرنی والی؟
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اسحاق ڈار کہہ رہے ہیں کہ آئی ایم ایف نے لانگ رینج میزائل بند کرنے کا کہہ دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار اسٹیٹ سیکیورٹی خراب کررہے ہیں، ملکی معیشت تباہی پر ہے، یہ مزید تباہی کے معاہدے کر رہے ہیں۔