• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی کی وجہ سے عوام کے حوصلے جواب دے گئے، گورنر سندھ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ الیکشن بہت ہوئے مگر آج بھی ضرورت عوام کے مسائل اور حالات بدلنے کی ہے میرا سوال ہے کہ کیا لوگوں کو ایک کروڑ نوکریاں پچاس لاکھ گھر مل گئے ہیں ،اللہ کا خوف کریں ،آج بھارت دشمن ملک ہمارے آپس میں لڑنے پر ہنس رہا ہے یہ وقت جگ ہنسائی کرانے کا نہیں ،اس وقت پاکستان کو بچانے کی ضرورت ہے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایکسپوسینٹر میں شاپ رمضان ایکسپو کا افتتاح کرنے کےبعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ گورنرسندھ نے کہا کہ اس شہر کے لئے جو بھی کام کرتے ہیں ان کے پاس پہنچنے کی کوشش کرتا ہوںمیں یہ یقین دلاتا ہوں یہ قوم حالات جیسے بھی ہوں ڈٹ کر مقابلہ کرنا جانتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے عوام کے رمضان میں تمام حوصلے جواب دے گئے ،یہاں فیسٹیول میں پچیس سے چالیس فیصد اشیاء میں رعایت دی جارہی ہے ،دال چینی آٹا تمام بنیادی اشیاء کا بچت فیسٹیول یہاں لگنے جارہا ہے اس ضمن میں گورنر ہائوس میں تمام بنیادی اشیاء کے مالکان سے ملاقات کرکے انہیں بھی بچت بازار لگانے کے لئے درخواست کروں گا۔

ملک بھر سے سے مزید