• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجی اسکولز ایسوسی ایشن کا 9 جنوری کی ہڑتال کے فیصلے کو واپس لینے کا اعلان

کراچی( اسٹاف رپورٹر) وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ سے گرینڈ الائینس آف پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز کے وفد کی ملاقات کے بعد مسائل حل کرنے کی یقین دہانی پر نجی اسکولز ایسوسی ایشن نے 9 جنوری کی اعلان کردہ ہڑتال کے فیصلے کو واپس لینے کا اعلان کردیا۔ ملاقات کے موقع پر چیئرمین اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ذوالفقار علی شاہ، سیکریٹری اسکول ایجوکیشن زاہد علی عباسی، ڈائریکٹر جنرل پرائیویٹ اسکولز محمد افضال، ایڈیشنل ڈائریکٹر رفیعہ ملاح اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ وفد نے سندھ میں پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے طلباء کی فری شپ ڈیٹا کی تصدیق کے طریقہ کار پر تحفظات کا اظہار کیا۔ اینٹی کرپشن کے ذریعے تصدیق کے عمل پر گرینڈ الائنس آف پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز سندھ کے بہت سے خدشات اور تحفظات ہیں۔ صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ گرینڈ الائینس آف پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز کے وفد کے خدشات کا احترام ہے۔

ملک بھر سے سے مزید