• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مذاکرات کی باتیں صرف اخباری بیانات تک محدود ہیں، خواجہ آصف

اسلام آباد(صباح نیوز) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سے مذاکرات کی باتیں صرف اخباری بیانات تک محدود ہیں،مذاکرات کے حوالے سے ایسی پیشرفت نہیں ہوئی جس پر کہا جائے مذاکرات ہونے والے ہیں یا ہونگے، اسپیکر اور اپوزیشن کے درمیان بات چیت کا مجھے علم نہیں ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ یہ صرف اخباری بیانات تک کی باتیں ہیں، سنجیدہ مذاکرات میرے خیال میں نہیں ہو رہے۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی یا محمود خان اچکزئی جس نے بھی اپوزیشن لیڈر بننا ہے یہ ان کا اپنا اختیار ہے، یہ اپوزیشن کا اپنا معاملہ ہے اس میں ہمارا کوئی عمل دخل نہیں ہے، ایک چیز پہلے سے ہی واضح ہے ہمیں اس پر زیادہ تجاوز نہیں کرنا چاہیے، اپوزیشن کا استحقاق ہے وہ اپنی صفوں میں سے کسی ایک کو چنے۔

ملک بھر سے سے مزید