• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سید علی خامنہ ای کے متعلق من گھڑت بیہودہ خبروں کی شدیدمذمت کرتے ہیں ، ساجد نقوی

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) قائدملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد نقوی نے بعض میڈیا چینلز پررہبرمعظم آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای مدظلہ العالی کے متعلق من گھڑت، بیہودہ اور ناقابل تصور خبروں کے نشر ہونے کی شدیدمذمت کی ہے۔علامہ سید ساجد نقوی نے کہا کہ عالمی شخصیت رہبر معظم آیت اللہ العظمیٰ سیدعلی خامنہ ای مدظلہ العالی کے ملک چھوڑنے کے متعلق غیر مصدقہ ا۳ور من گھڑت خبرپرتبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس خبر میں عالم اسلام کو زچ کرنے کی کوشش کی ہے جس سے امت مسلمہ کے دلوںکو ٹھیس پہنچی ہے جس کے اثرات کااندازہ خبرگھڑنے والوں کو ہونا چاہیے۔

ملک بھر سے سے مزید