• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علماءکا کردار معاشرے کے لئے ناگزیر ہے، سردار عبدالرحیم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (فنکشنل) سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالرحیم نے علماء و مشائخ کی دینی، سماجی اور فلاحی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ علماء معاشرے میں اصلاح، برداشت اور استحکام کی علامت ہیں اور ان کا کردار کسی بھی معاشرے کے لئے ناگزیر ہے۔ سردار عبدالرحیم سے فنکشنل علماء و مشائخ ونگ سندھ کے صدر مولانا محمد امین انصاری نے شیخ الحدیث مولانا مفتی محمد داؤد، علامہ عبدالخالق فریدی سلفی اور فہد خان کے ہمراہ تفصیلی ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی و صوبائی سیاسی صورتحال، بالخصوص سندھ اور کراچی میں امن و امان، عوامی مسائل اور تنظیمی امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ فنکشنل علماء و مشائخ ونگ کو کراچی ڈویژن، اضلاع، ٹاؤنز اور یونین کونسلز کی سطح پر ازسرِنو منظم، فعال اور متحرک کیا جائے تاکہ عوام تک دینی، سماجی اور سیاسی شعور مؤثر انداز میں پہنچایا جا سکے۔ اس مقصد کے لئے جامع تنظیم سازی، رابطہ مہم اور مشاورتی اجلاسوں کے انعقاد پر بھی غور کیا گیا۔ ا س موقع پر یکم فروری اتوارکواسکاؤٹ آڈیٹوریم میں علماء و مشائخ کنونشن کے انعقاد کا باقاعدہ فیصلہ کیا گیا۔

ملک بھر سے سے مزید