کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) جوائنٹ روڈ بروری کراس پر پولیس ایف سی کی مشترکہ چیک پوسٹ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کا دستی بم حملہ پھینک دیاتاہم بم پھٹ نہ سکا۔ پولیس کے مطابق جوائنٹ روڈ بروری کراس پر قائم پولیس اور ایف سی کی مشترکہ چیک پوسٹ پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے دستی بم چیک پوسٹ کے قریب گرا تاہم پھٹ نہیں سکا ،اطلاع ملنے پر پولیس اور سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ بم ڈسپوزل اسکوارڈ نے بم کو ناکارہ بنادیا۔