• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوامی مینڈیٹ کی توہین, سیاسی انتقام ناقابل قبول, علامہ راجا ناصر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مجلس وحدت المسلمین کے چیئرمین سینیٹرعلامہ راجہ ناصر عباس جعفری کہا ہے کہ ملک میں آئینی انحراف، جمہوری اقدار کی پامالی، عوامی مینڈیٹ کی توہین اور سیاسی انتقام ناقابلِ قبول ہے‘تحریک تحفظ آئین پاکستان ہر حال میں آئین کی بالادستی، آزاد عدلیہ، شفاف انتخابات اور عوامی حقوق کے دفاع کی جدوجہد جاری رکھے گی، 8فروری کو پاکستان بھر میں پُرامن احتجاجی مظاہرے، ریلیاں اور جلسے منعقد کیے جائیں گے تاکہ حکمرانوں کو یہ واضح پیغام دیا جا سکے کہ قوم آئین سے انحراف برداشت نہیں کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ اور زین شاہ نے وحدت ہاؤس کراچی میں علامہ راجہ ناصرعباس سے ملاقات کی ۔اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے چیئرمین کاکہناتھاکہ موجودہ حکمران ملکی آئین کو اپنے مقاصد کی خاطر بہت نقصان پہنچا رہے ہیں اور اس عمل میں وہ جماعت بھی شامل ہے جس کے بانی کا کردار اس ملک کی آئین سازی میں اہم ہے۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ عوامی امنگوں کے مطابق جدوجہد کو مزیدمنظم کیا جائے۔

ملک بھر سے سے مزید