سوراب(نامہ نگار) نواحی علاقہ ماراپ سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ لاش کی شناخت میر جان ولد بھائی خان قوم مڑداشہی سکنہ ماراپ، سوراب کے نام سے ہوئی ہے۔جسے نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ہلاک کیاہے۔ قتل کے محرکات جاننے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس نے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور ملزمان کی تلاش کے لیے کارروائی تیز کر دی گئی ہے۔