• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بڑے حادثے سے قبل سیاستدان مل بیٹھ کر ملک کو سیاسی بحران سے نکالیں، صدر علوی

اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ بڑے حادثے سے قبل تمام سیاستدان مل بیٹھ کر ملک کو سیاسی بحران سے نکالیں۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں عارف علوی نے کہا کہ کوئی بھی بڑا حادثہ رونما ہو سکتا تھا لیکن اللہ کا شکر پاکستان میں اٹھارہ مارچ کا دن بڑی تباہی کے بغیر گزر گیا۔صدر عارف علوی نے کہاکہ وقت کی ضرورت ہے تمام سیاستدان یکجا ہوں، سیاست دان انتخابات کا رخ اختیار کریں، یہ ہمارا وطن ہے اس کی خاطر امن اور سلامتی کو لبیک کہیں۔ 
ملک بھر سے سے مزید