• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات کے عادی افراد کی بحالی کیلئے ماڈل سنٹرز قائم کرنیکا فیصلہ

لاہور( خصوصی نمائندہ)پنجاب حکومت نے منشیات کے عادی افراد کی بحالی کیلئے بڑے شہروں میں ماڈل سنٹرزقائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں تمام ڈویژنل کمشنرز کو ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں۔یہ ہدایات چیف سیکرٹری پنجاب کی زیرصدارت اجلاس میں جاری کی گئیں چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ ان سینٹرز کو چلانے کیلئےمنیجمنٹماڈل تیار کیا جائے اور محکمہ سوشل ویلفیئر، تعلیم اورصحت سمیت تمام متعلقہ محکمے ملکر کام کریں۔ اجلاس میں تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کی روک تھام کیلئے اقدامات کا جائزہ بھی لیا گیا۔ چیف سیکرٹری نے حکم دیا کہ تعلیمی اداروں میں طلباء کی ہیلتھ پروفائلنگ کا کام جاری رکھا جائے اورحاصل شدہ ڈیٹا کی مدد سے مستقبل کا لائحہ عمل تیار کیا جائے۔چیف سیکرٹری نے کہا کہ منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاون کیلئے محکمہ ایکسائز کو اینٹی نارکوٹکس فورس کے ساتھ باہمی تعاون کیساتھ کام کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔