• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منتخب بلدیاتی نمائندوں کو سیاست سے بالاتر ہو کر جدوجہد کرنی ہوگی، حاجی زبیر

پشاور ( وقائع نگار )پشاور کی تعمیر وترقی کے لئے تمام منتخب بلدیاتی نمائندوں کو سیاست سے بالاتر ہو کر جدوجہد کرنی ہوگی عوام نے ان کو ووٹ خدمت کیلئے دیا ہے سیاست کیلئے نہیں اگر ہم سیاست میں لگے رہے تو چار سال اسی طرح گزر جا ئینگے اور پھر ہم عوام میں دوبارہ جانے کے قابل نہیں رہینگے آپ بھی بلا تفریق عوام کی خدمت کریں اور جب تک آپ منتخب نمائندے ہیں تب تک تمام افراد کو ایک نظر سے دیکھیں اور سب کی خدمت کریں ان خیالات کا اظہار مئیر پشاور حاجی زبیر علی نے پاکستان تحریک انصاف کے منتخب بلدیاتی نمائندوں نیبر ہوڈ کونسلز اور ویلیج کونسلز کے چیئرمینوں سے ملاقات کرتے ہوئے کیا پاکستان تحریک انصاف کے وفد نے چئیرمین عطا اللہ و چیئرمین عمران خان سالارزئی وائس پریذیڈنٹ پی ٹی آئی ڈسٹرکٹ پشاور مسلم تاج اور دیگر چیئرمنوں اور خواتین ممبرز نے میٹرو پولیٹن میئر حاجی ذبیر علی سے گزشتہ روز ان کے آفس میں تفصیلی ملاقات کی وفد نے میئر کو حلقے کے مسائل جس میں سرکاری آٹا ایشو،لا اینڈ آرڈر، صفائی،آوارہ کتوں کی بھرمار، اور دیگر مسائل سے آگاہ کیا میئر حاجی ذبیر علی نے وفد کو یقین دلایا کہ ان کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کرونگا انہوں نے کہا کہ میرے لئے کوئی اپوزیشن والا نہیں ہے میرے نظر میں سب برابر ہے میرے گھر اور دفتر کے دروازے ہر کسی کیلئے کھلے ہیں مجھ سے ملنے کے لئے کسی واسطے کی ضرورت نہیں ہے سب لوگ بلاجھجک مجھ سے ملنے آسکتے ہیں عوام اور پشاور کی بہتری کیلئے سب پارٹیوں کو ساتھ لے کر چلو ں گا
پشاور سے مزید