• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی کے رہنماؤں کی پشاور پریس کلب کی منتخب کابینہ کو مبارکباد

پشاور (جنگ نیوز) جماعت اسلامی خیبر پختونخوا وسطی کے امیر عبدالواسع کی قیادت میں وفد نے پشاور پریس کلب کا دورہ کیا اور پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں ایم ریاض کو چھٹی بار پشاور پریس کلب کا صدر، ضیاء الحق کو نائب صدر، عالمگیرخان کو جنرل سیکرٹری، گلزار خان کو جوائنٹ سیکرٹری، ارشاد علی کو فنانس سیکرٹری،سینئر صحافیوں و سابق صدور شمیم شاہد ،سیف الاسلام سیفی،ناصرحسین،خیبریونین آف جرنلسٹ کے صدر کاشف الدین سید،عرفان موسی زئی ، شہزاد فہد،عارف یوسفزئی ،محمد ابراہیم خان،شاہ فیصل اور شکیل صدیق کو گورننگ باڈی کے ممبران منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ وفد میں سابق رکن قومی اسمبلی اور جماعت اسلامی کے صوباِئی جنرل سیکرٹری صابرحسین اعوان،صوبائی سیکرٹری نشرواشاعت نورالواحدجدون ضلع خیبر کے امیر شاہ فیصل آفریدی اور خان ولی آفریدی شامل تھے۔جماعت اسلامی ضلع پشاور کے امیر بحراللہ خان ایڈوکیٹ اور ضلعی ترجمان طارق متین نے بھی پریس کلب پشاور کے سالانہ انتخابات میں ایم ریاض سمیت کابینہ کے دیگر ممبران کو کامیابی پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ پشاور پریس کلب کی نومنتخب کابینہ صحافتی برادری کے اعتماد اور توقعات پر پورا اترنے کے لئے اپنی خداداد صلاحیتوں کو بروے کار لائیں گے۔
پشاور سے مزید