• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کابینہ نے سیلابی نقصانات ازالے کیلئے مالی معاونت کی منظوری د یدی، وزیر ایکسائز

پشاور (خصوصی نامہ نگار) خیبر پختونخوا کے وزیر ایکسائز و ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول سید فخر جہان نے کہا ہے کہ صوبائی کابینہ نے سال 2025 میں آنے والے سیلابی آفت میں بونیر اور صوبے کے دیگر علاقوں میں لوگوں کے نقصانات کا ازلہ کرنے کیلئے دکانات، رکشوں، پٹرول پمپس، گاڑیوں، آٹا پن چکیوں اور فیکٹریوں کے مالکان کے نقصانات کیلئے مالی معاونت کی منظوری دے دی ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ یہ اقدام بونیر کے متاثرین سیلاب اور اس آفت میں متاثرہ دیگر علاقوں کے متاثرین کیلئے صوبائی حکومت کی ایک اہم کاوش ہے جس سے متاثرہ خاندانوں کے نقصانات کا ازالہ ہو سکے گا۔ واضح رہے کہ اگست 2025 میں آسمانی بجلی گرنے سے رونما ہونے والے ہولناک سیلاب سے ضلع بونیر میں کافی جانی ومالی نقصانات رونما ہوئے تھے اور صوبائی وزیر ایکسائز و ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول سید فخر جہان کی گزارش پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے اپنے دورہ بونیر کے دوران خصوصی اعلان میں متاثرہ گھروں اور انسانی نقصانات کیلئے معاوضے کو بھی بڑھایا تھا۔ اسی طرح سیلاب میں رکشہ و گاڑیوں کے نقصانات،پیٹرول پمپس، پن چکیوں، دکانات اور ماربل فیکٹریز کے نقصانات معاوضے سے رہ گئے تھے۔ اب صوبائی حکومت نے ان کی مالی معاوضے کی منظوری دی ہے۔
پشاور سے مزید