• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیپرا کی شاندار کارکردگی، حاصل آمدنی میں 30فیصد اضافہ

پشاور ( آن لائن ) خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی ( کیپرا ) نے مالی سال 2025- 26کے پہلے چھ ماہ ( جولائی تا دسمبر ) کے دوران سیلز ٹیکس آن سروسز کی مد میں 30 فیصد اضافے کے ساتھ 23۔ 26 ارب روپے کے محاصل اکھٹے کرلئے، جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں یہ وصولیاں 17۔ 92ارب روپے تھیں۔کیپرا کے میڈیا ونگ کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، سیلز ٹیکس آن سروسز کی مد میں 5۔ 34ارب روپے کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو صوبہ بھر میں سروسز کے شعبے میں ٹیکس نیٹ کی توسیع اور بہتر حکمت عملی کا نتیجہ ہے۔ اتھارٹی نے رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران مجموعی طور پر 26۔ 62ارب روپے کے محاصل اکٹھے کئے ہیں۔
پشاور سے مزید