• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا میں 2025 کے دوران دہشت گردی کے 1762 واقعات

پشاور(کرائمرپورٹر) خیبر پختونخوامیں 2025 کے دوران دہشت گردی کے 1762 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں ،بنوں میں سب سے زیادہ 430واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں ، اس تناسب سے بنوں میں روزانہ کی بنیاد پر دہشت گردی کے واقعات رپورٹ ہوتے رہے،ڈی آئی خان میں 173 اور جنوبی وزیرستان میں دہشت گردی کے 111 واقعات سامنے آئے ۔اس ضمن میں دہشت گری واقعات کی سالانہ رپورٹ جاری کردی گئی ہے جس کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشت گردی کے 213 رپورٹس درج کیے گئے ہیں، صوبے میں گزشتہ سال دہشت گردی و حملوں کے نتیجے میں سکیورٹی اہلکاروں سمیت 502 شہری شہید ہوگئے تھے جن میں 159 پولیس اہلکار شہید و272 زخمی ہوئے ، سیکورٹی فورسز اور پولیس کی کارروائیوں کے دوران گزشتہ سال 395 دہشتگرد مارے گئے۔رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں گزشتہ سال 9 خودکش حملے ہوئے، صوبے کے 14 اضلا ع میں فائرنگ کے 628 واقعات رونما ہوئے جبکہ سہولت کاری کے 151 مقدمات درج کیے گئے ۔سی ٹی ڈی نے ٹیرر فنانسنگ کے 26 کیسز درج جبکہ دہشت گردوں نے 80 ڈرون حملے کئے، 34 میزائل اور راکٹ فائر ہونے کے علاوہ صوبے کے 14 اضلاع میں بارودی مواد کے 179 واقعات اور71 دستی بم حملے ہوئے۔ سال بھر میں مختلف اضلاع سے دہشت گردوں کے ہاتھوں 88 افراد اغواءبھی ہوئے ،بھتہ خوری کے 149 اوردہشت گردی کے واقعات میں 117 ٹارگٹ کلنگ کے کیسز سامنے آئے ۔
پشاور سے مزید