پشاور ( لیڈی رپورٹر)چیر پرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP)، سینٹر روبینہ خالد نے کہا ہےکہ نیا سال غریب و محروم طبقات کی فلاح اور خواتین کی معاشی خود مختاری کے لیے مزید عزم کے ساتھ شروع ہو رہا ہے نئے سال میں پروگرام کو مزید وسعت دی جائے گی تاکہ ہر طبقے کو فائدہ پہنچے بی آئی ایس پی شہید بے نظیر بھٹو کے وژن کی عملی تکمیل کر رہا ہے اور معاشی مشکلات میں امید کی کرن بن چکا ہے۔انہوں نے پاکستان میں امن، خوشحالی اور یکجہتی، عالمی سطح پر انصاف اور بنیادی انسانی اقدار کے احترام، اور ہر خطے میں ظلم کے خاتمے کی دعا کی۔سینٹر روبینہ خالد نے قوم سے اپیل کی کہ ذاتی اختلافات سے بالاتر ہو کر قومی مفاد کو ترجیح دیں اور ملک کو کامیابی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے مشترکہ جدوجہد، نئے عزم اور تازہ سوچ کے ساتھ کام کریں۔