• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا حکومت صحافی برادری کے ساتھ کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی،شفیع جان

پشاور(این این آئی)معاون خصوصی اطلاعات شفیع جان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت صحافی برادری کے ساتھ کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی، تیراہ میں جو آپریشن ہورہا ہے، ہم اس کو سپورٹ نہیں کرتے۔پشاورپریس کلب میں میڈیا سے گفتگو میںشفیع جان نے کہاکہ سخت حالات میں بھی خیبرپختونخوا کے صحافی اپنی ذمہ داری بڑے احسن طریقے سے نبھا رہے ہیں، خیبرپختونخوا حکومت صحافی برادری کے ساتھ کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی، خیبرپختونخوا حکومت صحافیوں کے لئے بہترین پیکج کا اعلان بھی کرے گی، انکاکہنا تھا کہ ہم کسی ملٹری آپریشن کو سپورٹ کرتے ہیں اور نہ بند کمروں کے فیصلوں کو مانتے ہیں، تیراہ سے جو لوگ نقل مکانی کررہے ہیں حکومت ان کو فیسیلیٹ کریگی، ہم مذاکرات کے حامی ہے، تیراہ میں جو آپریشن ہورہا ہے، ہم اس کو سپورٹ نہیں کرتے، شفیع جان کاکہنا تھا کہ پنجاب کے دورے پر جمعہ کو اروانہ ہوئے، یہ کامیاب دورہ تھا، وہاں پر ہم پی ٹی آئی کے اسیران سے ملے اور وہاں پر کارکنان سے بھی ملے، ہم نے لاہور کو نہیں دیکھا، جہاں ہم جاتے تھے وہاں پر لائٹس بند کردی جاتی تھی، راستے بند کردیئے جاتے تھے۔
پشاور سے مزید